منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن)کے دومتحارب گروپوں میں صلح ، مئیرکافیصلہ ہوگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)ملتان کے دومتحارب گروپوں میں صلح ہوگئی ۔سابق صوبائی وزیراور سینئرلیگی رہنما چوہدری وحید آرائیں اور نامزد مئیرملتان چوہدری نویدآرائیں نے تمام اختلافات اور گلے شکوے ختم کرکے ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال عرف بلوبٹ کو گلے لگالیا اور آئندہ مل کر چلنے کا عزم کیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) ملتان کے سیکرٹری جنرل شیخ اطہرممتازکی کوششوں سے مسلم لیگ(ن) ملتان کے آرائیں گروپ کی انصاری گروپ کے بعدضلعی گروپ سے بھی صلح ہوگئی۔

مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہرممتازکی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں اورنامزد مئیرمیونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کے ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال بٹ سے تمام گلے شکوے دور ہوگئے جس کے بعددونوں گروپوں کے رہنماؤں نے آئندہ ملکرساتھ چلنے کا عزم کیا ہے۔اس موقع پر ضلعی گروپ نے مئیرملتان نوید آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔لیگی ضلعی عہدیدران بلال بٹ ، شیخ اطہرممتازکا کہنا تھا کہ ایم پی اے رانا محمودالحسن،رانا شاہد ،ایم پی اے حاجی احسان قریشی،شیخ طارق رشیداور حاجی سعید انصاری نے بلدیاتی الیکشن میں نظریاتی پارٹی کارکنوں کو ہروا کر قیادت کو دھوکہ دیا،اس لیے انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)ملتان کے ارشدبوٹا،طارق عباسی،شاہدمختار لودھی،عابد باکسر،منیرلنگاہ،شبیرچوہان،راؤابرار سمیت ضلعی تحصیلی عہدیدران بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…