جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ق) کے اہم رہنمامسلم لیگ(ن) میں شامل

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )سینئرراہنمامسلم لیگ (ق)سابق ناظم وچیئرمین چوہدری صفدرممتازسندھونے چوہدری برادران سے 35سالہ سیاسی رفاقت کوخیرآبادکہہ دیا اور وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں باضابطہ اعلان کردیا،اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماچوہدری احمدسعیدایم این اے چوہدری عابدرضاایم این اے جعفراقبال سابق ایم این چوہدری مبشر حسین، صدرمسلم لیگ ن ضلع گجرات ایم پی اے ملک حنیف اعوان ایم پی ایز چوہدری اشرف دیونہ، نوابزادہ حیدرمہدی،چوہدری شبیرکوٹلہ،نوابزادہ طاہرالملک ،نومنتخب مےئر حاجی ناصرمحمود،چوہدری تنویرگوندل،چوہدری اشرف ریحانیہ،چوہدری اعجازشاہ دولہ ٹاؤن،اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجودتھے ۔ اس موقع پر چوہدری صفدرممتازسندھونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک ورکرہوں اوراصولوں کی سیاست کاکاربندہوں چوہدری برادران نے مجھ سے چےئرمین ضلع کونسل کے ٹکٹ کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایک بار پھر اقربا پروری کرتے ہوئے اپنے گھر سے امیدوار کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماراخاندان 35سالوں سے چوہدری برادران کاساتھ دے رہاہے اب تک اجارہ داری کاخول ل قائم ہے جس کوتوڑکرساتھیوں سے مسلم لیگ ن میں اعلان ہے انشاء اللہ پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ ملکرجلدمیں حلقہ pp-110سے کنجاہ منگووال شادیوال اوردیگرعلاقوں سے میاں نوازشریف کے ووٹ بینک کوبڑھاکرعوام کی مسلم ن لیگ میں شمولتیں کرواؤں گامیرامرناجینااب مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف سے ہے پارٹی کی بقاء کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہیں بعدازاں چوہدری صفدرممتازسندھوکے ڈیرہ پرپرتکلف دعوت کابھی اہتمام کیاگیا۔مرکزی راہنمامسلم لیگ ن چوہدری احمدسعیدنے چوہدری صفدرممتازسندھوکومسلم لیگ ن میں خوش آمدیدکہا۔انہوں نے صفدرممتازکی شمولیت سے مسلم لیگ پہلے سے کئی گناء مضبوط اورفعال ہوئی جنرل الیکشن میں ان سپورٹ کرونگا۔

ایم این اے چوہدری عابدرضانے کہاکہ چوہدری براداران جس علاقہ سے منتخب ہوکر وزیر اعلی پنجاب بنے اسی حلقہ کو پسماندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کی پیداواراب دریاکے کنارے تک محدودہوگئے ہیں انشاء اللہ 2 2دسمبرکوہم مخالفین کوگجرات کی سیاست سے بھی باہرکردیں گے۔ مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدر ملک حنیف اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور چوہدری صفدر ممتاز سندھو کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…