بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

دو اہم منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت،وزیراعظم نوازشریف نے اعلان کردیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ چین اور پاکستان نے اپنے طویل المعیاد سٹریٹجک روابط کو مضبوط اور پائیدار اقتصادی شراکت داری میں ڈھالا ہے جس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہو گاوہ پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبہ جات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر بندرگاہیں و جہاز رانی میر حاصل بزنجو، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ان مقامات کی اقتصادی موزونیت اور فوائد کے بارے میں چینی حکومت کو تجاویز پیش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اہم موڑ پر اقتصادی بحالی کیلئے پاکستان کی بہت زیادہ مدد کی جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام چینی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان نے اپنے طویل المعیاد سٹریٹجک روابط کو مضبوط اور پائیدار اقتصادی شراکت داری میں ڈھالا ہے جس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ اجلاس کے دوران توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور صنعتی منصوبوں کیلئے مقرر کردہ اہداف کے جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر میں ترقی اور سماجی و اقتصادی بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیراعظم کو چین اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے عبوری ایجنڈا نکات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

سی پیک میں کسی منصوبہ کی شمولیت کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کی حتمی منظوری سے قبل متعلقہ ورکنگ گروپ کی منظوری ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کراچی سرکلر ریلوے اور کیٹی بندر پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے آئندہ جے سی سی میں غور کیلئے پیش کیا جانا چاہئے جیسا کہ سندھ حکومت نے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کو ان منصوبہ جات کی بہت زیادہ اقتصادی موزونیت کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں سی پیک میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو ہدایت کی کہ وہ تمام وزراء اعلی سے ان کے صوبوں میں صنعتی زونز کے مقامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کریں۔ اجلاس کو کوئلہ، پانی، ہوا، سورج کی روشنی سے توانائی سمیت سی پیک کے تحت توانائی منصوبہ جات اور ٹرانسمیشن لائنوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ سڑک، ریل، ہوا بازی اور ڈیٹا کنکٹویٹی سمیت بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…