ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بینظیربھٹو کے یو م شہادت کا استحصال اور استعمال ،جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ؑ ٓؑ ٓعام لو گ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہ پا رلیمنٹ میں موجود کو ئی ایک جماعت بھی پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کے احتساب میں سنجیدہ نہیں اور سب کھیل کو د ہے ، پیپلزپارٹی کی جانب سے 27دسمبر کو چار مطالبات پر ملک گیر احتجاج کی بات کر کے بی بی محترمہ کے یو م شہادت کا استحصال اور استعمال کرنے کے مترادف ہے ،پیپلز پارٹی کی خوش فہمی ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلا ول بھٹوزرداری ہوں گے ۔

ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس طرح قرارددوں اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکی گئیںیہ کھیل کود کا حصہ تھا ، یہ سب صرف دکھاوا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستان پیپلزپارٹی صرف سندھ کے دیہی علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے،یہ ان کی خوش فہمی ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلا ول بھٹوزرداری ہوں گے ، پاکستان کے سیاسی نظام میں اب ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر عوام کے سامنے کسی ایک بھی سیاس پا رٹی کی حقیقت بے نقاب ہو گئی تو پھر انہیں کوئی بھی ووٹ نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب پا نامہ کیس ملک کی سب سے بڑی عدالت میں زیر سماعت ہے تو پھر پا رلیمنٹ کے بائیکاٹ کاکوئی جوا ز نہیں بنتا ،یہ سب پاکستان تحریک انصاف کی ڈرامے بازیاں ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے 27دسمبر کو چار مطالبات پر ملک گیر احتجاج کی بات کر کے بی بی محترمہ کے یو م شہادت کا استحصال اور استعمال کرنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ صرف ایک بڑھک ہے اس کی حقیقت کچھ بھی نہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپو زیشن صرف دکھاوے کی کر تی ہے ،ان کے مفادات تو بہت پہلے کے طے شدہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اسمبلی اور سینیٹ میں جتنے لو گ بیٹھے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی عوامی نمائندہ نہیں ہے ، سب سرمایہ دار ہیں اور کروڑوں اربوں روپے لگاکر انتخابات میں نشست جیتتے ہیں۔ تبدیلی عوام خود لائیں گے اور اس کے لئے عوام کو سیلاب کی مانند اٹھنا پڑے گا اور جب ایساس ہوا تو پھر موجودہ سیاستدانوں میں سے کوئی بھی نظر نہیں آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود بہترین لو گ بہت جلد اسے خدا حافظ کہیں گے اور دوسری جماعتوں کے دھتکارے ہوئے مزید بدترین لوگوں کو گلے سے لگایا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…