منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویزرشید کا استعفیٰ، وجہ وہ نہیں جو سمجھی جارہی ہے،دہشت گرد سے فریال تالپور کی ملاقاتیں،مشاہداللہ خان کے انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کو بات چیت کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہی ہو رہا ہے‘ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف بھرپور کام کر رہی ہے‘یہ انتہائی لغو بات ہے کہ چوہدری نثار نے یا رانا ثنا اللہ نے کسی دہشتگرد سے ملاقات کی ہے ۔ اپنے ایک ٹی و ی انٹر ویو میں سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ بعض کالعدم تنظیموں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، جب وہ لوگ اپنی تنظیم کا نام بدل لیں اور انہیں عدالت اور الیکشن کمیشن انتخابات لڑنے کی جازت دے دے تو ان سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بلوچستان کے عسکریت پسند بھی تو بات چیت کے ذریعے ہی ہتھیار پھینکتے ہیں، یہ تمام کام نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہو رہے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے استعفی مانگنے والوں کے دور میں پورے ملک میں دہشتگردی تھی لیکن اس وقت تو کسی نے استعفی نہیں دیا، کراچی میں سپریم کورٹ نے تین پارٹیوں پر الزام لگایا تھا کہ ان کے عسکری ونگ ہیں۔ اس میں وہ پارٹی سر فہرست ہے جو آج الزامات لگا رہی ہے لیکن ان کے دور میں تو کسی نے بھی استعفی نہیں دیا۔پانچ سال میں کراچی میں 9 ہزار لوگ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے، دنیا نے دیکھا کہ بڑے دہشتگرد عزیر بلوچ سے قائم علی شاہ اور فریال تالپور سے ملاقاتیں کرتے رہے ، ملک میں ہر روز ہنگامے ہوتے تھے اور خود کش حملے ہوتے تھے لیکن اب ان میں کمی آئی ہے ڈان لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ میں حکومتی پارٹی کا حصہ ہوں لیکن حکومت میں نہیں ہوں اس لیے بہت سی باتیں مجھ تک نہیں پہنچتیں، پرویز رشید کو فوج کے کہنے پر سائیڈ لائن نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے، وہ اپنا کام کر رہے ہیں، حکومت اپنے طور پر کام کرتی ہے جس کے نیچے فوج سمیت تمام ادارے کام کرتے ہیں ، حکومت کو اپنے امور کے دوران بعض سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…