اسلام آباد(آئی این پی )ڈجی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ فی الحال بارش کے امکانات نہیں ، دسمبر اور جنوری کی بارش ذخائر کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے،دو دہائیوں میں پانچویں مرتبہ بارش کی کمی کا سامناہے،بارانی علاقوں میں پانی کی کمی سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہاکہ فی الحال اچھی بارش کے امکانات نہیں،موسم کی پیش گوئی کو ایک ماہ تک محدود تک محدود کیا ہے،بارش کا ایک سلسلہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں معمولی بارش کا باعث بنا۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہاکہ 2 دہائیوں میں پانچویں مرتبہ بارش کی کمی کا سامناہے، بارشیں نہ ہونے سے آبی ذخائر میں کمی ہو گئی ہے،دسمبر اور جنوری میں بارش کا امکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ دسمبر اور جنوری کی بارش ذخائر کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے،بارانی علاقوں میں پانی کی کمی سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔(خ م)