بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سے برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو کی قیادت میں وفدکی ملاقات ، ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری پر تبادلہ خیال

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرڈنکین سلبی( Dr.Duncan Selbie)کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی اورپنجاب میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی خصوصاً انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تنظیم نواور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں محکمہ صحت اور برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے اورہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس سمت ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جگہ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے تعاون خوش آئند ہے اوربرطانیہ کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امراض کی سرویلنس اور فوری رسپانس سسٹم کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔صوبے میں پنجاب ایگریکلچر فوڈْ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اوردوست ملکوں کے تعاون سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے نظام میں بہتری لائی جا سکے ۔چیف ایگزیکٹو محکمہ پبلک ہیلتھ برطانیہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف ایک ویژن کے تحت ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں ۔ہمپنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاو ن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جس عزم کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنا نے کی کاوشیں کر رہے ہیں اس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ برطانوی وفد میں پبلک ہیلتھ کے ماہرین گیمالین (Ms.Gemma Lien)،جانفورڈ(Mr.John Forde)،ریشما میانی(Ms.Rishma Maini) شامل تھے ۔صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر،مشیر ڈاکٹر عمر سیف،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…