بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں احتجاج یا انتشار نہیں، صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی,شہبازشریف

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران مختلف شعبوں میں جوتیزرفتار ترقی ہوئی ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے انتہائی تیزرفتاری اوراعلی معیار سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں

۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں ۔ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہا ہے اور یہ منصوبہ اگلے برس کے اوائل میں مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں احتجاج یا انتشار نہیں، صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی اورجولوگ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی روک کر تماشا لگانا چاہتے ہیں وہ ناکام و نامرادرہیں گے۔پاکستان کے باشعورعوام نے احتجاجی سیاست کرنے والے مٹھی بھر سیاسی عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے اورالزام تراشی ،جھوٹ اوراحتجاجی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں اورپاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کی ہے ۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو ملکرچلنا ہے اور2017ء منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…