اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری بنک لمیٹڈ نے گوادر بندر گاہ پر اپنی پہلی برانچ قائم کر دی۔ تفصیل کے مطابق عسکری بنک گوادر میں اپنی برانچ کے قیام کے ساتھ ہی گوادر میں برانچ قائم کرنے والا پہلابنک بن گیا ہے۔ عسکری بنک کے گروپ ہیڈ راشد نواز ٹیپو نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کا سب سے بڑا مرکز ہوگی اسلئے ہمیں سب سے پہلے یہاں اپنی خدمات فراہم کرنے پر فخر ہے۔ راشد نواز ٹیپو نے کہا کہ بینک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ کی کامیابی کیلئے متعدد اقدامات کررہا ہے جس کے تحت بینک نیلم جہلم توانائی منصوبے، قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن ، سکی کناری پاور پراجیکٹ سمیت موٹرویز اور ریلوے سمیت مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔