اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔بدھ کو تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی جانب سے جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر اسمبلی میں جھوٹ بولا جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ادھر بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے مے فیئر فلیٹس اور پاناما کی کمپنیوں کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کہا گیا تھا کہ ہمارے پاس تمام دستاویز موجود ہیں اور جب چاہیں آمدنی کے ذرائع کی تفصیلات پیش کردیں گے۔ اس کے برعکس عدالت میں وزیر اعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر سیاسی تھی۔