اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے ویب سرچ انجن گوگل نے پاکستانیو ں کی انٹرنیٹ پر سرچ بارے حیران کن رپورٹ جاری کر دی۔ گوگل کے مطابق پاکستان میں رواں سال 2016 ء میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں پہلے نمبر پر قندیل بلوچ کا نام ہے۔
اسی طرح بالترتیب امجد صابری کو دوسرے، عبد الستار ایدھی تیسرے، ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے، مومنہ مستحسن پانچویں، ممتاز قادری چھٹے ، پریشا بینرجی ساتویں، ہیلری کلنٹن آٹھویں، میلینا ٹرمپ نویں اور ڈی جے براوو(دسویں) کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سال 2016 ء میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت گلوکارہ قندیل بلوچ تھیں جنہیں ان کے بھائی نے ملتان میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔
2016 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو سب سے زیادہ سرچ کیا؟ گوگل نے 10 شخصیات پر مبنی حیران کن رپورٹ جاری کر دی
14
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں