اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سٹیل کے سی ای اونےانکشاف کیاہے کہ پاکستان سٹیل مل کی قیمتی زمین کوڑیوں کے مول بیچنے کی تیاریاں ہورہی ہیں اورپاکستان کے اس ادارے کی اراضی کاتخمینہ 70لاکھ فی ایکٹرہے
اجلاس میں موجود ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے کہاہے کہ آپ زمین بہت سستی بیچ رہے ہیں ،ایک کروڑ سے زائد تومیں دینے کےلئے تیارہوں ۔اس موقع پرتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہاکہ پاکستان سٹیل کوبندکراکراب اس کی زمین بیچ رہے ہیں ؟انہوں نے سوال اٹھایاکہ 2008میں اس ادارے کامنافع 3ارب روپے تھاجبکہ 2009میں اس کو26ارب روپے کاخسارہ کیسے ہوگیا۔