جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کاسابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے رہنماامیرحیدرخان ہوتی کو چیلنج

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کو حلقہ پی کے 26سے انتخابات لڑنے کاچیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ پختونوں کے سروں کا سودا کرنے والوں کی حقیقت عوام جان چکے ہیں آئندہ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی وہ یونین کونسل جہانگیر آباد میں قومی وطن پارٹی کے اہم شخصیات کسان کونسلر سید بادشاہ اور جنرل سیکرٹری یونین کونسل جہانگیر آباد اصغر خان اور دیگر کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے افتخار مشوانی ایم پی اے نے کہاکہ پختونوں کے نام نہاد لیڈروں نے پختون قوم کے سروں کا امریکہ کیساتھ 35 کروڑ ڈالر کاسودا کرنے والوں کے حقیقت عوام جان چکے ہیں انہوں نے سابق وزریراعلیٰ کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ ان کے لیڈروں کو چھوڑ ،وہ ان کے حلقہ pk26 میں ان کامقابلہ کریں اگر خود میدان میں نہیں آسکتے تو اپنے پارٹی سربراہ کو آزمائیں اُنہوں نے کہا کہ مردان تحریک انصاف کا گڑھ بنتا جارہا ہے عوامی نیشنل پارٹی اپنے لوگوں کو دوبارہ ٹوپیاں پہنا رہے ہیں جو ان کی بھوکلاہٹ کی نشانی ہے انہوں نے مزید کہاکہ 2018میں بھی عوام تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی کیونکہ ہم نے فرسود ہ نظام اور سیاسی روایات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیاہے ہم عوامی طاقت سے چاروں صوبوں اور مرکزمیں بھی حکومت بنائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…