لاہور (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ پر وزیر اعظم کے متضاد بیانات سے انکی نااہلی یقینی ہو سکتی ہے مگر حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘کسی بھی معاملے پر موقف میں تضاد پر لوگ پھانسی بھی لگ جاتے ہیں ‘پانامہ کا معاملہ بہت صاف ہے پیپلزپارٹی بھی پانامہ معاملے کو کسی صورت چھوڑے گی نہیں حکمرانوں کو جواب دینا ہی پڑ یگا ۔
منگل کو اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کے لوگوں نے پانامہ لیک پرایک بارنہیں درجنوں بار غلط بیانی کی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف نے بھی پار لیمنٹ اور سپر یم کورٹ کے اندرمختلف باتیں کیں ہیں اور انکے موقف میں واضح تضاد ہے اور ایسے تضاد پر وزیر اعظم نوازشر یف کی نااہلی یقینی ہو سکتی ہے مگر فیصلہ اب سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پانامہ لیکس پر موقف تبدیل نہیں ہوا ہم شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ۔