ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

مظفر گڑھ ٗجعلی عامل کی جانب سے لڑکی اغواء کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،لڑکی برآمد،حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (این این آئی) گزشتہ روز دم کے بہانے جعلی عامل کی جانب سے اغواء کی گئی لڑکی لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اس کیساتھ ہی جعلی عامل اور لڑکی کا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی عامل کے بھائی کی نشاندہی پر آستانے سے غائب لڑکی بازیاب کرا لی گئی جسے ڈی پی او مظفر گڑھ کے سامنے پیش کیا گیا اور بعد ازاں مقامی مجسٹریٹ کے سامنے بھی پیش کیا گیا جہاں جعلی عامل کے وکیل نے ایک نکاح نامہ بھی پیش کیا اور بتایا کہ لڑکی کا جعلی عامل کے ساتھ نکاح ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور ایک نکاح نامہ بھی سامنے آ گیا ہے تاہم ملزم جعلی عامل تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی عامل نے گزشتہ روز لڑکی کو اغواء کر لیا تھا اور لڑکی کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ دم کے بہانے لڑکی کو لائے لیکن جعلی عامل اسے اغواء کر کے لے گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامل کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا تھا اور انہیں میں سے ایک بھائی کی نشاندہی پر لڑکی کو بازیاب کرایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…