کوئٹہ (این این آئی)ایف سی اور حساس ادارے کی مند میں کاروائی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 5 افراد گرفتا ر اسلحہ برآمد۔ترجمان ایف سی کے مطابق پیر کو مند کے علاقے بلو میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 5 افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2ایس ایم جی،3رائفل ،2بندوقیں ،مائن اور دیٹو نیٹر اور ریا ست مخا لف لٹریچر برآمد کر لیا اور انہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔