منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو عوامی شکایات کے جلد حل کیلئے اسکائپ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب پاکستان نے دنیا کے 116مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو عوامی شکایات کے جلد حل کیلئے اسکائپ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی محتسب پاکستان کے گریوینس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں تعینات متعلقہ حکام کو اسکائپ ایڈریس قائم کرنے کا حکم دے ۔ انہوں نے کہاکہ جی میل پر بنائے جانے والےا سکائپ ایڈریس پر شکایات کی وصولی اور ان کے جلد حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور وفاقی محتسب کو اس حوالے سے رپورٹ 12دسمبر 2016ءتک جمع کروائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ہدایات سمندر پار پاکستاٰنیوں کی وزارت اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ تمام کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو بھی کی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات کے جلد ازالہ کیلئے حکمت مرتب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی شکایات کو پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں سننے کے ساتھ ساتھ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں بھی سنا جا سکے گا۔ جس سے دنیا بھر میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالہ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…