ملتان(آئی این پی )عید میلاد النبی ﷺ ,ملتان میں کتنے ہزار من وزنی کیک تیار کر لیا گیا ، جان کر سبحان اللہ کہ اٹھیں گے ,ملتان میں عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں عاشقان رسول نے 12ہزار پاؤنڈز کا کیک تیار کیا ہے جس کو 20 ہزار سے زائد عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ملتان کے علاقے حسن پروانہ میں عاشقان رسول نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 12 ہزار پاؤنڈز وزنی ملک کا سب سے بڑا کیک تیار کیا ہے جسکی تیاری میں ملک کے نامور کاریگروں نے حصہ لیا اور اس کو 7 روز میں تیار کیا۔
12 ہزار پاؤنڈز وزنی کیک کی لمبائی 75 فٹ اور چوڑائی 7 فٹ ہے جس کو 20 ہزار عقیدت مندوں میں شاہی تلوار سے کاٹ کر تقسیم کیا جائیگا، کیک کی تیاری میں، مکھن، دیسی گھی پستہ مربہ جات دودھ میدہ اور انڈے کریم کا استعمال کیا گیا ہے۔گزشتہ برس بھی حسن پروانہ کالونی کے عاشقان رسول کی طرف سے 10ہزار پاؤنڈ کا وزنی کیک کاٹ کر تقسیم کیا گیا تھا۔
عید میلاد النبی ﷺ ملتان میں کتنے ہزار من وزنی کیک تیار کر لیا گیا ، جان کر سبحان اللہ کہ اٹھیں گے
11
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں