پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور میں تنازعہ کے بعد میئر کا انتخاب،اعلان کردیاگیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کرنل(ر) مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے لارڈ میئر منتخب جبکہ ریٹر نگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے عفیف صدیقی کے پینل کے کاغذات نامکمل ہونے پر مسترد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور لوکل گورنمنٹ کے آفس میں سکروٹنی کے دن ہی (ن) لیگ کے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید بلا مقابلہ لارڈ میئر منتخب ہوگئے ریٹرننگ افسر محمود تمنا کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی وسیم قادر نے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لیے ہے پاکستان تحریک انصاف کے عفیف صدیقی کے پینل کے کاغذات نامکمل ہونے پر مسترد کر دےئے گئے جس کے بعد ریٹرننگ افسر محمود تمنا کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو بلا مقابلہ لارڈ میئر منتخب کر لیا جس کے بعد کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور شیر شیر کے نعرے لگائے گئے نو منتخب لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ وہ پارٹی قائدین مشکور ہیں پارٹی کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے لاہور کی بھرپور خدمت کروں گا جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر تک ابھی اعتراضات کا حق موجود ہے اپیلوں اور اعترضات کی تاریخوں کو کینسل نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…