ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف16کی فراہمی روک کر اچھا نہیں کیا،پاکستان کا جوابی اقدام،پابندیاں لگائیں تو۔۔!دوٹوک اعلان کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے لڑ رہے ہیں ، امریکہ نے ایف16کی فراہمی روک کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا ، پاکستان کی امداد روکنے سمیت دیگر پابندی لگانے سے امریکہ کے اپنے مفاد کو نقصان ہو گا ، امریکہ اگر چاہتا ہے کہ ہم صرف ان کی جنگ لڑیں تو ایسا ممکن نہیں ،ہمارے لئے اپنی ترجیحات سب سے پہلے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ پچھلے 70سال سے دفاعی اور معاشی شعبوں میں پارٹنر ہیں ، اسلحہ سازی اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے امریکہ کی مارکیٹ بہت بڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دو طرح کی جنگ لڑ رہا ہے ، بھارت کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ ہماری سالمیت کی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ صرف ہماری ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی سالمیت کے لئے ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر ہے امریکہ نے ایف16کی فراہمی روک کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا اگر ہمیں محروم کیا جائے گا تو امریکہ کا اپنا بھی نقصان ہوگا،امریکہ کی نئی حکومت کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر چاہتا ہے کہ ہم صرف ان کی جنگ لڑیں تو ایسا ممکن نہیں ،ہمارے لئے اپنی ترجیحات سب سے پہلے ہیں ۔(ار)

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…