منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کسی قسم کی بھی مہم جوئی ہوئی تو پھر کیا کریں گے ؟ سربراہ ائیر مارشل کا دھماکے دار اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں ، ملک کے دفاع کے حوالے سے مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے جب کہ دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں،کیڈٹس شاندارروایات برقراررکھنے کیلئیکوشاں رہیں اورملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کرحفاظت کریں،
پاکستان کواندرونی اوربیرونی محاذوں پربڑے چیلنجزکا سامنا ہے،دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں،اقتصادی راہداری کیلئے گوادرپورٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی مزید اہم ہوگئی ہے، ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں ، پاکستان اپنی تاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے، روایتی خطرات غیر متوازن انداز میں بڑھتے جارہے ہیں ، ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی کوئی واضح شکل موجود نہیں ۔ وہ ہفتہ کو پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ کیڈٹس اپنے پیشروؤں کی شاندار روایات کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ کیڈٹس پیشہ وارانہ زندگی میں سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ کیڈٹس ملک کی بحری سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں۔
کیڈٹس بحری جنگ کے حوالے سے جدید تکنیک سے خود کو ہم آہنگ کریں۔ ملک کے دفاع کے حوالے سے مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے۔ پاک بحریہ ملکی سرحدوں کے موثر دفاع کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اندرونی اور بیرونی دشمن طاقتوں نے جنگی منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر پورٹ کی سیکیورٹی بہت اہم ہے۔ ہم مشترکہ جدوجہد سے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی کے خواہش مند ہیں۔
یہ خواہش ملکی خود مختاری اور قومی وقار کی قیمت پر گوارا نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی جارحیت کا کس طرح جواب دیناہے۔ بحریہ ملکی مفادات کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ پر امن بقائے باہمی کا خواہش مند ہے۔ روایتی خطرات غیر متوازن انداز میں بڑھتے جا رہے ہیں ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی کوئی واضح شکل موجود نہیں۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ پاکستان نیوی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحراہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے سفارتکار ‘ دفاعی اتاشی اور نمایاں سول شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔ 106ویں کمیشنگ ٹرم اور 15 ویں شارٹ سروس آفیسرز کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نیول اکیڈمی نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 70 افسران نے کمیشن حاصل کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 2 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں یمن سے ایک کیڈٹ بھی شامل ہے۔ بحرین ‘ اردن اور مالدیپ کے کیڈٹس تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ نیول اکیڈمی میں فلسطین اور قطر کے کیڈٹس بھی زیر تربیت ہیں جبکہ سعودی عرب ‘ سری لنکا ‘ ترکمانستان اور یمن کے کیڈٹس بھی زیر تربیت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیڈٹس کو معیاری تربیت دینے کیلئے سخت محنت کی گئی۔ کیڈٹس کو عصر حاضر کے عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ۔۔۔(رانا)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…