جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کو رٹ میں عمران خان کی چپل ٹوٹ گئی ،پھر کیا ہوا ؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کو رٹ میں عمران خان کی چپل ٹوٹ گئی ،پھر کیا ہوا ؟ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سپریم کورٹ میں چپل ٹوٹ گئی ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی لابی میں عمران خان کی چپل پر کسی کا پائوں آگیا جس کی وجہ سے زور لگنے پر عمران خان کی چپل کا اسٹریپ ٹوٹ گیا ۔
عمران خان کی چپل ٹوٹنے پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنا جوتا اتار کر عمران خان کو دیا ،جسے پہن کر وہ سپریم کورٹ سے بنی گالہ کے لیے روانہ ہوئے جبکہ عثما ن ڈار اپنے موزوں میں سپریم کورٹ سے پیدل چل کر اپنی گاڑی تک پہنچے ۔
دوسری جانب پانامالیکس کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے جارہے ہیں لیکن قوم پاناما کے ملزمان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔خواہش ہے پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں میں دوریاں ختم ہو جائیں۔سپریم چچکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاناما لیکس کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاناما ایک سال کے لئے ملتوی ہوگیا ہے، سماعت 2017 میں ہوگی۔
چھٹیوں کے دوران بھی کام سپریم کورٹ کی روایت ہے، ہمیں ججز کی چھٹیوں پر اعتراض نہیں، عدالت نے مناسب سمجھا کہ چھٹی کی جائے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔بابراعوان نے کہا کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری گاڑیاں، پیٹرول، سرکاری کھانے اور ریاست کے وسائل سمیت پوری سرکار بھی استعمال ہوئی اور کہا گیا کہ دسمبر بھی گزر جائے گا اس کا کیا مطلب ہے۔
آج بھی سپریم کورٹ میں نعرے بازی کی گئی یہ نعرے لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے پہلے بھی نعرے لگانے کے بعد ججوں کی تختیاں توڑی تھیں پھر چیف جسٹس کے کمرے پر حملہ کیا تھا، یہ کیا معاملہ اور پلان ہے،عوام اور میڈیا ان سے جواب لے۔عمران خان کے قانونی معاون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کے لئے میری دعا بھی ہے اور کوشش بھی، ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہوجائے لیکن کرپشن کے خلاف اگر ہم اکیلے بھی رہے تو احتساب کیلئے کوشش جاری رکھیں گے اور قوم بھی پاناما کے ملزموں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن میں دوریاں ختم ہونی چاہئیں، اکیلے بھی رہے تو احتساب کیلئے کوشش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…