اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ریجنٹ پلازہ ہوٹل،آتشزدگی کا ذمہ دار کون تھا؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کردی جس میں آگ لگنے کے واقعہ کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قراردیا گیا ہے۔رپورٹ میں آتشزدگی کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کو بھی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں نہ آگ سے بچاؤ کے آلات موجود تھے اور نہ ہی آگ بجھانے کا تربیت یافتہ عملہ جب کہ ہوٹل کے ہنگامی راستے بھی بند تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا عملہ آگ بجھانے کے بجائے موقع سے فرار ہوگیا تھا، مئی 2015 میں ہوٹل کا آخری بار سروے ہوا جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…