اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پی آئی اے طیارے کے حادثہ کی اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ جہاز سبوتاژکرنے کی کوشش تو نہیں تھی۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حویلیاں طیارہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ٗحادثے کی اعلیٰ سطح پرپبلک انکوائری ہونی چاہئے ٗ ماضی کی طرح انکوائری رپورٹ الماریوں کی نذر نہیں ہونی چاہئے ٗتحقیقات ہونی چاہئے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا پھرپائلٹ نے غلطی کی ٗاس کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ جہاز کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش تو نہیں کی گئی۔