جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

صحافی نے جمائمہ خان سے متعلق عمران خان سے ایسا کیا سوال پوچھا لیا ؟ کہ کپتان کو وضاحت کرنا پڑ گئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ کی رہائش گاہ کی خریداری کے حوالے سے اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے حلف نامے سے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے آج تک یہ دستاویزات نہیں دیکھیں۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جمائمہ نے جو پاور آف اٹارنی دیا وہ کبھی ان کی نظر سے نہیں گزرا۔
انھوں نے کہا کہ بنی گالہ کی زمین 2002ء میں جمائمہ نے اپنے نام پر خریدی کیونکہ اس وقت اْن کے پاس اتنی رقم موجود نہیں تھی تاہم 2004 میں طلاق ہونے کے بعد جمائمہ نے بطور تحفہ یہ زمین ان کے نام کروا دی۔اس سوال پر کہ اگر بنی گالہ کی رہائش گاہ جمائمہ نے ہی خریدی تو پھر انھوں نے اسے ڈکلیئر کیوں نہیں کیا؟ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ممکن ہے گوشوارے جمع کروانے والے اکاؤنٹنٹ سے کوئی کوتاہی ہوگئی ہو جس کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔
عمران خان نے کہا کہ وہ قانونی چیزوں پر نہیں، بلکہ حقیقت کو بیان کررہے ہیں جو یہ ہے کہ یہ زمین جمائمہ نے اپنے نام پر خریدی تھی۔انہوں نے کہاکہ چونکہ ہماری طلاق ہوگئی تو جمائمہ یہ زمین اپنے پاس نہیں رکھ سکتی تھیں اور نہ ہی یہ بچوں کے نام ہوسکتی تھی۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ جو ثبوت آپ نے عدالت میں پیش کیے ان کے مطابق جمائمہ کو راشد خان نامی شخص کے ذریعے ادائیگی کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ مسلسل برطانیہ کے دورے پر تھے لہذا راشد خان نے اقساط میں یہ رقم جمائمہ تک پہنچائی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا اس میں ایک چیز بھی ایسی نہیں جوکہ غیر قانونی ہو، سب کچھ حلال کی رقم سے خریدا گیا اور جیسے ہی میرا فلیٹ فروخت ہوگیا، جمائمہ کو رقم ادا کردی گئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…