پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے  مریم نواز سے متعلق کیا ثابت کر دیا ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالت میں ثابت کردیا کہ مریم صفدر وزیراعظم کے زیر کفالت ہیں، وزیر اعظم کے بچوں کا خرچ ان کی آمدن سے زیادہ ہے ،مریم صفدر کا انکم ٹیکس ،بجلی کا بل،ٹیلی فون بل اور اخراجات صفر ہیں ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری اور نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی رویئے سے معلوم ہوتا ہے کہ عدالت کو بھی بخوبی تمام باتوں کا علم ہو چکا ہے ۔
وزیر اعظم کے بچوں کا خرچ ان کی آمدن سے زیادہ ہے ، آج دلائل کی بنیاد پر دو باتوں پر ہوئی ۔ 1999ء میں حسین نواز فلیٹ میں ایک طالب علم کی حیثیت سے رہتے تھے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلیٹ کا کرایہ پاکستان سے آتا ہے ۔ 1999 تک حسین نواز کی کوئی آمدن نہیں تھی تو فلیٹ خریدنے کے لئے اتنے پیسے کہاں سے آئے ۔ مریم نواز نے 2006 میں استعمال شدہ بی ایم ڈبلیو منگوائی انہوں نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ۔
مریم نواز کے گوشواروں میں آمدن اور ٹیکس صفر ہے ۔دو سال میں ان کا سفری خرچہ 36 لاکھ سے زیادہ کا ہے تو یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں ۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ آج دستاویزات جمع کرا کر ہم نے نواز شریف کے خلاف کیس کو ثابت کر دیاہے ۔
مریم نواز جاتی امراء اور وزیر اعظم ہاؤس میں رہتی ہیں جبکہ کاغذات میں وہ خودمختار ہیں مریم نواز وزیر اعظم کی زیر کفالت ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ ٹرسٹ ڈیڈ کو تسلیم نہیں کیا جاتا ۔ان کا کہنا تھا کہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کے بعد اب سونے کے انڈے دینے والی گاڑی بھی آگئی ہے ۔ 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…