ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

راناثناء اللہ اورعابدشیرعلی کی لڑائی کا ڈراپ سین،فیصل آباد سمیت بڑے شہروں کا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ پنجاب کے رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ راولپنڈی کے میئر سردار نسیم اوردیوان عباس بخاری ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین ہونگے فیصل آباد شہر کامیئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا ،چکوال اورضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کے فیصلہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ منگل کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ، حمزہ شہباز شریف ، پرویز ملک ،پرویز رشید ، آصف کرمانی ،اشفاق سرور ،سعود مجید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے ناموں پر غور کیا گیا۔اس ضمن میں ن لیگ نے بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں کو فائنل کر لیا ۔

اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کیلئے سردار نسیم میئر ہونگے جبکہ میئر لاہور کے امیدواروں کی لسٹ سے خواجہ حسان کو آؤٹ کر کے کرنل(ر) شہباز اور خاتون امیدوار کے ناموں پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر لاہور کا اعلان وزیر اعظم (آج ) دونوں امیدواروں سے ملاقات کے بعد کریں گے۔اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید اخلاص بھی شریک ہونگے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد شہرکا میئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا تاہم ضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کا نام فائنل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دیوان عباس بخاری ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین ہونگے دیوان عباس بخاری لیگی رہنما دیوان عاشق بخاری کے صاحبزادے ہیں جبکہ ملتان کے میئر کا فیصلہ آج رات ہو گااوکاڑہ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔چکوال سے متعلق فیصلے کے لئے رہنماؤں کو (آج ) لاہور طلب کرلیاگیا ۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام حکومت نئی قیادت کیلئے نرسری اور تربیتی ادارہ ہے۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے صوبائی اور وفاقی سطح پر اچھی قیادت سامنے لاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…