اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

علیم خان کی خوش فہمی جلد دور ہو جائے گی ،ٹکٹ تقسیم کا اختیار عمران خان کو بھی نہیں تو کس کو ہے؟حامدخان کے انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف سینئروکیل اور پی ٹی آئی رہنماء حامد خان نے کہاہے کہ علیم خان کو این اے 125کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی ٹکٹ تقسیم کا اختیار اکیلے پارٹی چیئر مین کو بھی حاصل نہیں ہے ٗآئندہ انتخابات میں ٹکٹ مجھے ہی ملے گا اور پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی

خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق حامد خان نے کہا کہ نہ تو ابھی انتخاب ہونے جارہا ہے نہ ہی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ صرف ٹکٹوں کی تقسیم کا مجاز ہو گاجس کا میں خود بھی حصہ ہوں جو ابھی سے ٹکٹ مل جانے کی بات کرتا ہے وہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کر رہا

ہے ٗٹکٹ مل جانے سے متعلق علیم خان کو خوش فہمی ہے ٗروایت ہے کہ جو پہلے الیکشن لڑے اسے ہی دوبارہ ٹکٹ دیا جاتا ہے اگرٹکٹ ملا تو صرف مجھے ہی ملے گاچند لوگ گروہ بندی میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔

ایک سوال پر حامد خان نے کہا کہ پاناما کیس سے علیحدگی کا فیصلہ میڈیا کے دباؤ پر کیاٗحالات ایسے ہوگئے تھے کہ عدالت میں کچھ کہتے اور باہر کچھ اور ہوتا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…