اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجید تجویز کے ساتھ پڑھانے اور اردوترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ منگل کو قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف وزیر مملکت امین الحسنات رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر سمیت کمیٹی کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کابارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجیدتجویز کے ساتھ پڑھانے اور ترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا اجلاس کے بعد ’’این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی اور کمیٹی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ بل کو ایک سال پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظو ر کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بل کو وزارت قانون اور ہائر ایجو کیشن سمیت متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد پیش کیاگیا ہے یہ انتہائی مشکل مرحلہ تھا اب اس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ ارکان قومی اسمبلی نے بل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے یہ بل قومی اسمبلی سے بھی اتفاق رائے سے منظور ہو جائیگا۔
اب قرآن مجید کو کس جماعت تک لازمی پڑھایا جائے گا؟ قانون منظور ہو گیا۔۔ منظوری کس نے دی؟
6
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں