اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون سب کےلئے برابرہے ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے امریکی سفارتخانے کی اس غیرقانونی حرکت کاسخت نوٹس لے لیاہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑیان سکیورٹی پروٹوکول توڑرہی ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے امریکی سفارتخانے کی اس غیرقانونی حرکت کاسخت نوٹس لے لیاہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑیان سکیورٹی پروٹوکول توڑرہی ہیں۔انہوں نے امریکی سفارتخانے کوسخت وارننگ جاری کی ہے کہ اگرامریکی سفارتخانے کے اہلکاروں نے د وبارہ سکیورٹی پروٹوکول توڑنے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گااوراس کے علاوہ امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ نے اس ضمن میں تحقیقات کرنے کاحکم جاری کردیاتھااوران تحقیقات کے نتیجے میں سکیورٹی پروٹوکول توڑنے میں امریکی سفارتخانے کے اہلکارملوث پائے گئے جس کے بعد چوہدری نثارعلی خان نے امریکی سفارتخانے کوایک خط لکھاہے جس میں وارننگ جاری کی گئی ہے اگرامریکی اہلکارملوث پائے گئے توان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔