پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہارٹ کاایشیاکانفرنس میں جگ ہنسائی ،حافظ سعید کے صبرکاپیمانہ لبریز،نوازشریف کواہم مشورہ ،بھارت کوسخت پیغام دیدیاگیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن جاری ہے ، لائن آف کنٹرول پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے دس مختلف مقامات پر امدای کیمپ لگا دیے ہیں ۔کھوئی رٹہ سے نیلم ویلی تک مسلسل فائرنگ سے ہزاروں خاندان نکل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا۔امدادی سامان میں3500 خاندانوں کیلئے ایک ماہ کا راشن، گرم کپڑے، بستر اور ادویات شامل ہیں۔مشیر خارجہ سرتاج کے عزیزکے بھارت جانے سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، حکومت بھارت کی بجائے کشمیریوں کا اعتماد بحال کرے ، وزیر اعظم مظفر آباد جا کر بیانات دینے کی بجائے اسلام آباد میں بیٹھ کر کشمیریوں کے لیے اقدامات کریں ، چکوٹھی سے تجارتی ٹرکوں کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے امدادی سامان بھیجا جائے ۔

وہ پیر کو جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز سے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ نقل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن اور حاجی جاوید الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔حافظ محمد سعید نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے امدادی رضاکاروں کے ہمراہ سامان کا جائزہ بھی لیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ،ہزاروں کم عمر بچے اور خواتین حریت قیادت جیلوں میں بند ہے ،سفاکیت کی ایسی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی،مقبوضہ کشمیر میں راشن کی قلت یے اور پانچ ماہ سے کرفیو نافذ ہے،لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی خلاف ورزیاں جاری ہیں،سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سرتاج عزیز کو بھارت جانے کی ضرورت نہیں تھی بھارتی رویہ سے پاکستان کی تذلیل ہوئی ہے ، ہم بھارت کو اعتماد دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کشمیریوں کا اعتماد کھو دیا ہے ،بھارت کشمیریوں کو غذائی قلت دور کرنے کے لیے لالچ دیتا ہے لیکن کشمیری انکار کر کے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ہم کشمیر پر سیاست کریں بلکہ ضرورت ان کی امداد کرنے اور مسائل حل کرنے کی ہے وزیر اعظم مظفر آباد جاکر فوٹو سیشن اور بیانات دینے کی بجائے اسلام آباد میں بیٹھ کر ان کے لیے اقدامات کریں

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کوحوصلہ بھی دیں گے اور جو ممکن ہوا مدد کریں گے انڈیا اپنی دہشت گردی چھپانے کے لیے ہمیں دہشتگرد کہتا رہے گامگر ہم اپنے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں اپنی اجارہ داری. بنانے کے چکر میں ہے،وزیر اعظم صاحب بھارت کو چھوڑیں افغانی کل بھی آپ کے ساتھ آج بھی آپکے ساتھ ہیں حکومت اپنی پا لیسیوں کو بہتر بنائے حکومت کوکشمیر اور افغانستان نہیں صرف مودی نظر آتا ہے حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھجوائی جارہی ہیں۔ پاکستانی قوم بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔ سردی بڑھنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا۔ متاثرین کو فی الفورخیمے، گرم کپڑے، بستر اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔کشمیری اپنی آزادی کے لئے سب کچھ قربان کر چکے ہیں۔طلباء نے امتحانات دینے سے انکار کر دیا۔ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے،دوکانیں ومارکیٹیں بند،کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔پوری حریت قیادت نظربند ہے۔بی جے پی مسلسل تشدد کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد نو عمر لڑکوں کو سنگباز قرار دیکر گرفتار کر لیا گیا۔ پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیار استعمال کر کے نوجوانوں کی بینائی چھینی جارہی ہے مگر اس کے باوجو کشمیری بھارت کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے کھوئی رٹہ اور ہجیرہ سے لیکر پوری کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔شہری آبادیوں پر فائرنگ سے کئی افراد شہید ہوئے اور ہزاروں افراد نکل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں لوگ سکولوں اور دیگر عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے بھمبراور نیلم ویلی سے لیکر سینکڑوں کلومیٹر تک کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں خیمے، خشک راشن، بستر، ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ پہنچائی جارہی ہیں۔ اسی طرح پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ لاہور کی طرح ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جارہا ہے۔میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری اس وقت سخت مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ آلو پیاز کی تجارت بند کرے اور چکوٹھی کے راستہ بھجوائے جانے والے ٹرکوں میں سامان بھر کر کشمیریوں کی مدد کیلئے بھجوایا جائے۔مظلوم کشمیریوں کی جس طرح مدد کرنی چاہیے تھی‘ وہ نہیں کی جاسکی۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ہمیں اجازت طلب کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں سامان بھجوانے کی اجازت تو نہیں دی گئی البتہ آزادکشمیر میں جو ہزاروں لوگ بھارتی فائرنگ سے متاثر ہوئے اور نقل مکانی کر رہے ہیں ان کی بھرپور مدد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں مگر افسوس کہ جو جذبات انہوں نے پیش کئے حکومت صحیح معنوں میں اس کا جواب نہیں دے سکی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…