منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کوان کی سابق اہلیہ نے ایک پیسہ قرض نہیں دیا،مسلم لیگ(ن)

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں اپنی پہلی بیوی سے قرض لے کر بنی گالہ میں زمین خریدنے کے ثبوت جمع کرائے ہیں مگر جمائما نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ میں نے کبھی عمران خان کو کوئی قرض نہیں دیا ، عمران خان نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا، وہ سندیافتہ کرپٹ لوگوں کو اپنی بغل میں لیے پھرتے ہیں ، جہانگیر ترین کا کاروبار مالی اور باورچی کے نام پر ہے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے زمین کے حصول کا کام مکمل ہو گیا ہے ، واپڈا کو کمرشل فنڈ جنریٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ وہ پیر کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے زیمن کے حصول کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ واپڈا کو کمرشل فنڈ جنریٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈیم کی تعمیر سے پانی کے ذخائر کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا ۔ وزیر کیڈ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قائد اعظم یونیورسٹی کا فزکس ڈیپارٹمنٹ ان کے نام سے منصوب کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد ہو ۔ تحریک انصاف کا عدالت میں ہمارے ثبوتوں کو پیش کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری پیش نہیں ہوئے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں بیوی سے قرض لے کر بنی گالہ کی زمین خریدنے کے ثبوت جمع کروائے اور کہتے ہیں کہ لندن فلیٹ بیج کر جمائما کا قرض ادا کیا مگر جمائما نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کبھی کوئی قرض عمران خان کو نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے عدالتوں میں پیش نہ ہو کر عمران خان کیا تاثر دے رہے ہیں انہوں پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر لندن فلیٹ بیچنے کا جھوٹ بولا اور وہ اپنی بغل میں سند یافتہ کرپٹ لوگوں کو لیے پھرتے ہیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین کا کاروبار مالی اور باورچی کے نام پر ہے عمران بھی اب اپنی تلاش سے بھاگ رہے ہیں ۔ مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ جہانگیر ترین خیبر پختونخوا میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کرپشن کررہے ہیں مگر عمران خان کو اس کے جہاز میں سواری کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا کی حکومت بھی کرپشن سے نہیں روک رہی بلکہ اسے وہاں پر سرکاری سرپرستی حاصل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…