جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ دنیا کی سب سے بہترین ایجنسی ہے ‘‘ آئی ایس آئی بارے ایسے پاکستان دشمن ملک کی طرف سے بیان سامنے آگیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی میں ہونے والے ایک لٹریچر فیسٹیول میں انڈین خفیہ ادارے ” را “ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے پاکستانی کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے حوالے سے حیران کن بات کہی ہے۔ اس تقریب میں بات کرتے ہوئے دلت نے آئی ایس آئی کو دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی قرار دیا۔”ٹائمز لٹریچر فیسٹیول“ کے دوران”میڈنز ہوٹل“ نئی دہلی کے ایک ہال میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر سوال جواب کے دورانیے میں اے ایس دلت نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے۔ اے ایس دلت کے جذبات کے لیے ”محبت“ کا لفظ زیادتی ہوگی تاہم آئی ایس آئی کے حوالے سے دلت نے اپنی پسندیدگی چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
”دنیا کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجنسی یا تو کے جی بی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے یا آئی ایس آئی ہے۔ ان دونوں ایجنسیوں کی طاقت ان کے خفیہ ہونے میں ہے۔شاید دلت کو احساس ہو گیا تھا کہ وہ ایک ”دشمن“ ملک کے خفیہ ادارے کی تعریف میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے ہیں۔ اس لیے انہوں نے حساب برابر کرنے کی غرض سے انڈین خفیہ ادارے کی تعریف کرنا بھی مناسب خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ”مجھے یقین ہے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن ہم تکنیکی اعتبار سے ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اب ہم اس میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
آئی ایس آئی کے لیے دلت کے یہ تعریفی کلمات اس لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ دنیا کی بڑے ممالک کے خفیہ ادارے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل اپنے وسائل کا بڑا حصہ سی آئی اے، ایم آئی سکس اور موساد جیسی ایجنسیوں پر صَرف کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…