لاہور( این این آئی)محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 2018ء میں وزیر اعظم نہیں البتہ رکن پارلیمنٹ بن سکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیر اعظم کے لئے عمر 35سال سے اوپر ہے اس لئے وہ 2018ء میں وزیر اعظم نہیں رکن پارلیمنٹ بن سکتے ہیں۔ناہید خان نے کہا کہ 2023ء ان کی خواہش کی تکمیل کا سال ہو سکتا ہے ۔