منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کے لیے ،صبح صبح بر ی خبر آگئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (اسلام مانیٹرنگ ڈیسک )یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران6افرادہلاک اور 60افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں 16افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔تمام زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ساہیوال ملتان روڈ پر کوٹلہ ادیب شہید کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی ایک ٹرک نمبر 1459ایم این بی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر پر سوار 14سالہ لڑکا محمدشہزاد ہلاک ہوگیا جس کے بعد اس ٹرک سے مزدہ مسافر گاڑی 3393ایس ایل جے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں لاہور کا مسافر 19سالہ علی احمد ہلاک اور ڈرائیور توسیف سمیت 6مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک اور حادثہ اقبال نگر بائی پاس پر ہوا یہاں ایک فیصل موور کی بس 2652ایل ای ایس ایک ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سیالکوٹ کا ایک مسافر محمد اکرم اور ایک نامعلوم مسافر موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ 43مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں لورا لائی ، کوئٹہ اورلاہور کے 11مسافرنور احمد ، حسن خاں ، شاکر ، علی حمزہ سات سالہ بچہ ، آصف ، توبہ ، محمد شاہد، محمدیاسر، مسما? زرخون ، حبیبہ اوراخترکی حالت تشویش ناک ہے۔ اوکانوالہ نائی والا بنگلہ روڈ پر چک 12۔50ایل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ساہیوال کا سبزی فروش عبدالجبار موقعہ پرجاں بحق اور دوافراد شدید زخمی ہوئے۔ ساہیوال پاکپتن روڈ پر جہان خاں کے قریب موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجہ میں ضلع کچہر ی روڈ پاکپتن کا تیس سالہ محمدرمضان جاں بحق ہوگیا۔ساہیوال لاہور روڈ پر پاکپتن چوک ساہیوال میں ایک تیز رفتار کار ایل ای ایس 7683ایک ٹرالر 56بی ایس او سے ٹکرانے کے نتیجہ میں لاہور کے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراداسرار ، آذان ، بچیا لائبہ، مہر النساء4 ،عالیہ، سفیان بچہ، اکرام ، تیمور اور کار کا ڈرائیور عابدشاہ شدید زخمی ہو گئے جن میں تین کمسن بچیوں کی حالت تشویش ناک ہے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…