منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان اورشیخ رشید اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، عابد شیرعلی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(آئی این پی ) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ وہ عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان کھول کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں۔ چنیوٹ میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے 5 منٹ بجلی آتی تھی اورایک گھنٹہ جاتی تھی، پرویز مشرف کے 9 سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی جب کہ پیپلز پارٹی دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے، موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار12 ہزار سے بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ہے جب کہ مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گے۔
عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ ہم عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان بنا کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، شیخ رشید جیسے لوگ آستین کا سانپ ہیں، وہ شیخ رشید کو جانی نقصان کی بد دعا نہیں دیتے مگر ان کی سیاسی موت ہونے والی ہے اورجلد ہی ان کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کہتے تھے کہ آسمان بھی گرے تو دھرنا نہیں رکے گا لیکن اللہ نے انہیں ذلیل و خوارکیا، 70 کی دہائی میں اتفاق فاونڈری میں جہانگیرترین جیسے لوگ ملازم تھے، وہ نوازشریف کا ہیلی کاپٹر اڑاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…