جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اپنے الفاظ واپس لیتاہوں،پرویزخٹک نے اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا ٗ حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان میں نے تو نہیں کیا تھا ٗمیں لاک ڈاؤن کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا،خان صاحب کو کہا تھا کہ آپ نے اعلان کیا تو حکومت خودلاک ڈاؤن کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔

پرویزخٹک نے کہاکہ اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈاؤن کو ’’ان لاک‘‘ کرنے کیلئے جارہا تھاپولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا ٗکیبنٹ کے جو ارکان موجود تھے وہ عدالت جائیں گے ٗ کیس کیلئے ہزاروں کارکن تیار ہیں، اب عدالت ہی عدالت بتائے گی کہ ہم پر شیلنگ ٹھیک تھی کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے کچھ بیانات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ میں حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔وفاقی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا اور نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…