دبئی(نیوزڈیسک)بڑا سیاسی دھماکہ،نئے عام انتخابات کیلئے بڑا اتحاد،تیسری طاقت آگئی،اعلان ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ سے بھی بڑھ کر اب کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں دبئی میں دھڑا دھڑ ملاقاتیں جاری ہیں، پرویزمشرف نے انکشاف کیا ہے کہ 2017ءمیں ایک نئی سیاسی قوت میدان میں نظر آئے گی ،جس کے سلسلے میں کام جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی خبروں کی تردید کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل پارہاہے جس کے تحت لسانی تقسیم کو کم کیاجائے گا اور بہت سی جماعتیں مل کر اس پلیٹ فارم میں اپنا اہم کرداراداکریںگی ،انہوں نے بتایا کہ دبئی میں مختلف سیاسی رہنماﺅں سے اس سلسلے میں ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور بہت سے معاملات طے ہوچکے ہیں۔