منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

باکمال لوگوں کا لاجواب کارنامہ، کروڑوں کا’’مال‘‘57 لاکھ میں ’’ٹھکانے‘‘لگادیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) باکمال لوگوں کا ایک اور لاجواب کارنامہ، پی آئی اے نے پرواز کے قابل کروڑوں مالیت کا ایئر بس طیارہ صرف57 لاکھ روپے میں بیچ دیا۔جرمنی کو بیچے جانے والے طیارے کا ٹینڈر بارہ دسمبر کو کھلنا تھا مگر انتظامیہ نے بولی لگنے سے پہلے ہی من پسند پارٹی کو دے دیا، طیارے کو ملک سے باہر لے جانے کی بھی الگ الگ کہانیاں سنائیں گئیں۔ایروردیننس سرٹیفکٹ کا حامل یعنی پرواز کے قابل پی آئی اے کا ایربس طیارہ صرف 50 ہزار یورو یعنی 57 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ایروردی ہونے کی بنا پر مارکیٹ میں اس طیارے کی قیمت کئی ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ سیٹیں ، انجن اور کار آمد پرزے نکال کر ملک میں طیارے کا ڈھانچہ 60 سے 70 لاکھ روپے میں فروخت ہوتاہے۔پی آئی اے نے اپنے چار ایربس اے 310 طیارے رواں ماہ 31 دسمبر تک گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی فروخت کیلئے اشتہار دیا جس میں ٹینڈر کھلنے کی تاریخ 12 دسمبر ہے لیکن پی آئی اے انتظامیہ نے پیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر کھلنے سے قبل ہی من پسند پارٹی کو طیارہ فروخت کردیا۔

طیارے کی فروخت کیلئے نہ تو پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لی گئی اور نہ ہی حکومت پاکستان سے اجازت۔ پی آئی اے کے قائم مقام جرمن سی ای او بریڈ ہلٹن نے اپنے ملک کے ایک عجائب گھر کو طیارہ فروخت کرنے کیلئے پاکستان کے قواعد وضوابط تک کا خیال نہیں کیا ۔پی آئی اے ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ طیارہ کس کی کلیئرنس پر ملک سے باہر لے جایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں متعلقہ ادارے سے غلط بیانی کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…