سمعیہ چوہدری کی پراسرارہلاکت ،کمرہ کس نے بک کرایا،گاڑی کس کی ملکیت تھی ؟معاملہ نیارخ اختیارکرگیا

1  دسمبر‬‮  2016

لاہور(آن لائن ) ریس کو رس کے علا قہ چنبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی مسلم لیگ (ن) کی کارکن متوفیہ سمعیہ چوہدری کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ، تفتیشی حکام کو سمعیہ کے کمرے میں 3افراد کی موجودگی کے شواہد مل گئے جنہوں نے کھانا بھی اکٹھے بیٹھ کر کھایا،سمعیہ چوہدری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا ، لاش پر کمبل تھا اور منہ سے جھاگ نکل رہا تھا ، پرس سے ملنے والے مشکوک پاؤڈر کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ، مزید انکشاف سامنے آگئے ،

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطور پرمرنیوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی، لاش پر کمبل پڑاتھا اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے،پرس سے ملنے والا مشکوک پاؤڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرے میں 3 افراد کی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں، ان 3 افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیا کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھایا، سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکے سیاہ رنگ کاپاوڈرتھا، دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام کہتے ہیں کہ سمیعہ کے قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاء بالکل صحیح حالت میں تھیں۔ لاش دیکھ کرپتہ چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ لیگی کارکن 35 سالہ سمعیہ چوہدری چند روز قبل چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر دلوایا تھا۔گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…