جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جھنگ ،ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والےامیدوار کس بڑی مذہبی شخصیت کے صاحبزادے ہیں ،جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آئی این پی )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق سپاہ صحابہ رض کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کے صاحبزادے آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ کی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا جس کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ پی پی 78کے انتخابی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ارفع مجید ، پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی ، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارنسیم قادری نے بھی ا نتخابی مہم میں حصہ لیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا محمد عارف عرف بوٹا بھی انتخابی امیدواروں میں شامل تھے مگر کوئی بھی امیدوار نمایاں ووٹ نہ کر سکا ۔کامیاب امیدوار کے حامیوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، اہل علاقہ میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…