جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اداکارہ قسمت بیگ کا قتل کتنے پولیس افسران سے تفتیش کی جا رہی ہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس میں اہم پیش رفت، اداکارہ کو قتل کرنے والے گروہ کا تعلق تین شہروں سے نکلا ، تفصیل کے مطابق اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کرنے والا گروہ مختلف اداکاراؤں سے پیسے وصول کرتا تھا اور اس گروہ کے لاہور کے دو معروف پروڈیوسرز کے ساتھ تعلقات بھی ہیں، پروڈیوسرز اس گروہ کے ذریعے ادکاراؤں کو دباؤ میں لاتے ہیں۔
نجی اخبار کے مطابق گوجرانوالہ، فیصل آ باد اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گینگ کے افراد اس واردات میں ملوث ہو سکتے ہیں ،قسمت بیگ کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران ابھی تک رانا تجمل (سابق شوہر )، رانا فہیم کے علاوہ شاہد جنجوعہ کا نام آ رہا ہے ،مزید برآں لاہور سے باہر کے نمبر والی نیلے رنگ کی گاڑی میں حملہ آور پہلے سے موجود تھے دوسرا یہ کہ ان کو ہربنس پورہ تھانے میں ہی تعینات رہنے والا ایک پولیس افسر کچھ دیر پہلے مل کر گیا تھا۔
اخبار کے مطابق قسمت بیگ پر حملہ کرنے والے اسے معذور کرناچاہتے تھے تا کہ وہ دوبارہ ڈانس نہ کر سکے۔لاہور پولیس کے چار ایس ایچ اوز کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے جن میں سے ایک کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس نے بھی ایک سٹیج اداکارہ سے خفیہ شادی کر رکھی ہے ،تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آ ئی کہ سٹیج کی متعدد اداکاراؤں ، جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے چند ایس ایچ اوز کا گٹھ جوڑ ہے جس کی وجہ سے مجرم بچ جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…