اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پاکستانی مارکیٹ میں بکنے والے کوکنگ آئلز میں کیا کیا ڈالا جا رہا ہے؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لئے گئے خوردنی تیل کے71نمونوں میں سے 42 کومضر صحت قرار دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مرحلہ وار چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں خوردنی تیل کے 71 سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے جس میں سے 42 مضر صحت قراردے دیئے گئے۔ ان برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل اس لیے نا موزوں ہیں کیو نکہ ان میں وٹا من اے موجود نہیں ہوتا اور مصنوعی فلیورسمیت تیزابی ویلیو اور بدبو بھی ہوتی ہے۔
خوردنی تیل میں انتہائی مہلک کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جن کمپنیوں کے کوکنگ آئل مضرصحت قراردیئے گئے ہیں ان میں کئی نامورکمپنیاں بھی شامل ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شان کوکنگ آئل، شان بناسپتی ، سویا سپریم کوکنگ آئل ،تلو بناسپتی ،تلو کوکنگ آئل ،سویا سپریم بناسپتی ،کسان ویجیٹبل گھی ،سمارٹ کینولا کوکنگ آئل اور غنی کوکنگ آئل سمیت مزید آٹھ برانڈزانسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں اور عوام انہیں استعمال کرنے سے اجتناب کرے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…