بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’اس شخص کو فی الفور عہدے سے ہٹا دیا جائے‘‘ عدالت نے اہم ترین شخصیت بارے حکم کر دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، سرگودھا یونیورسٹی اور نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کے قائمقام وائس چانسلرز کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ،وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے شروع کردہ طریق کار کو بھی غیرآئینی قرار دیتے ہوئے متعلقہ دفعات بھی کالعدم کر دی گئیں۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اورنگزیب عالمگیر کی سعد رسول ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت چاروں سرکاری یونیورسٹیوں کے قائمقام وائس چانسلرز کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر ان یونیورسٹیوں کے سینئر ترین پروفیسرز کو قائمقام وائس چانسلر تعینات کیا جائے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک ماہ کے اندر چاروں سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے نیا اشتہار جاری کرے ۔ فیصلے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے شروع کردہ طریق کار کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے متعلقہ دفعات بھی کالعدم کر دی گئی ہیں ۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اختیار صوبے کے نہیں بلکہ ہائر ایجوکیش کمیشن کے پاس ہے اور قانون میں کسی سرکاری یونیورسٹی میں قائمقام وائس چانسلر تعینات کرنے کی گنجائش موجود نہیں ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کو پنجاب یونیورسٹی ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، سرگودھا یونیورسٹی اور نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اختیار نہیں ہے اس لئے صوبائی حکومت کی طرف سے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے شروع کردہ تمام طریق کار کالعدم کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…