اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاک فوج کی کمان تبدیلی کے وقت خودہی مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ڈھائے اورالزام پاکستان پرلگادیا۔ایک بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستان کے خلا ف زہراگلتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ ایک طرف پاکستان میں پاک فوج کی تبدیلی کی تقریب ہورہی تھی تودوسری طرف دہشتگرد نگروٹاکے علاقے میں کارروائی کررہے تھے ۔
اس بھارتی ٹی وی چینل کاکہناہے کہ کمان کی تبدیلی کے وقت جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف کوبھارت کےخلاف ایک ’’منتر‘‘بھی دیا۔اس ٹی وی چینل کاکہناہے کہ نئے آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب اورنگروٹاحملے کوالگ الگ نہیں دیکھاجاسکتا۔بھارتی ٹی وی چینل نے سبکدوش ہونے والے پاک فوج کے سربراہ جنر ل راحیل شریف کی آخری تقریرکومنفی اندازمیں لیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سرجیکل سڑائیک کادعوی کیاتھاتوسبکدوش ہونے والے آرمی چیف نے اپنی ایک تقریرمیں کہاتھاکہ بھارت کوسرجیکل سڑائیک کاپتاہی نہیں ۔اگرپاکستان نے سرجیکل سڑائیک کی توبھارت اپنے بچوں کوسکولوں کے نصاب میں پڑھائے گا۔
Detailed Indian Media Report On Gen… by mcdreamyheart