ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کے بیانات میں تضاد سامنے آنے سے کیس ختم ہوگیا ہے ،عمران خان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا ہے،ہمارے حساب سے پانامہ کیس آج ختم ہوگیا ہے،قطری شہزادے کے خط کا نہ سر ہے نہ پاؤں،ججز نے قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑادیں،قطری شہزادہ حاتم طائی تھا جس نے ان کو پیسہ دیا،نوازشریف کی ایک کہانی دوسری سے مطابقے نہیں رکھتی۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ 7ماہ سے نوازشریف کی کہانیاں بدلتی رہی ہیں،عدالت میں پانامہ کیس کی سماعت چل رہی ہے مگر کیس ختم ہوگیا ،مریم نوازنے 2012میں کہا میری کوئی جائیداد باہر نہیں،نوازشریف کی ایک کہانی دوسری سے مطابقت نہیں رکھتی،عدالت میں ان کے جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق دبئی کی اسٹیل مل نقصان میں تھی،رقم کس طرح باہر گئی،اس بات کا عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا گیا،وزیراعظم نے ایوان میں کہا تھا کہ تمام ٹرانزکشن کی تفصیلات موجود ہیں،لیکن آج عدالت میں ٹرانزکشن کے کوئی ثبوت نہیں پیش کئے گئے،شریف خاندان کے ذہن میں نہیں تھا کہ معاملہ یہاں تک جائے گا،رقم کس طرح باہر گئی کوئی ثبوت نہیں دیا گیا،2016میں بیرون ملک پراپرٹی کا انکشاف ہوجاتا ہے،دبئی اسٹیل مل خسارے میں تھی تو پیسہ کیسے منتقل ہوا،قطری شہزادہ حاتم طائی تھا جس نے ان کو پیسہ دیا،جب سے باہر جائیداد کا انکشاف ہوا ہے،کہانی بدلتی جارہی ہے۔عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا،پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے علاوہ پارٹی رہنمابھی شریک ہوئے،اجلاس میں نعیم بخاری نے پانامہ کیس کی سماعت پر بریفنگ دی،عمران خان نے نعیم بخاری کے دلائل پر اظہار اطمینان ظاہرکیا۔(خ م)

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…