لاہور(آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون کرکے سندھ اسمبلی کے پاس کردہ تبدیلی مذہب کے بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ اسمبلی خلاف آئین و شریعت قانون سازی کررہی ہے ۔73کا متفقہ آئین بھٹو کا قوم کیلئے تحفہ تھا جسے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متنازع بنانے پر تلی ہوئی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرکے اس خلاف آئین بل کو واپس لیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بل اقوام متحدہ کے آزادی مذہب کے چارٹر کے بھی خلاف ہے جس میں ہر فرد کو اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنے اور عبادت کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایک قانون پا س کیاگیا ہے جس کے مطابق 18سال سے کم عمر افراد اسلام قبول نہیں کر سکیں گے ۔
سندھ اسمبلی کا خلاف شریعت قانون ۔۔ سابق صدر آصف زرداری کو اہم شخصیت نےفون گھما دیا
30
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں