اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جنرل قمر باجوہ کے آرمی چیف بنتے ہی پاک فضائیہ کے طیارے حرکت میں آگئے ۔۔۔ دشمن پر خوفناک بمباری

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنڈی کوتل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں وادی تیراہ میں 8 مشتبہ شدت پسند مارے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے وادی تیراہ کے کوکی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جو افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارراوئی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے معتدد ٹھکانے تباہ ہوگئے تاہم کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور ان کی تنظیم کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق اس علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور منگل باغ کی لشکر اسلامی کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔سیکیورٹی فورسز دعویٰ کرتی ہیں کہ گزشتہ برس 15 جون کو ختم ہونے والے آپریشن خیبر ٹو کے نتیجے میں قبائلی علاقوں سے شدت پسندوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔تاہم حکومت یہ بات واضح کرچکی ہے کہ اگر اسے افغانستان سے شدت پسندوں کے داخلے کی اطلاعات ملنے پر اس علاقے میں فضائی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ طیاروں کی یہ بمباری ایسے وقت میں دیکھنے میں آئی ہے جب جنرل قمر باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…