بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’ملک ریاض ایک بار پھر بازی لے گئے ‘‘ ایدھی فائونڈیشن کو کیا عطیہ دینے کا اعلان کردیا ؟

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایدھی فاؤنڈیشن کو دس ایمبولیسنز دینے کااعلان کردیا ۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے اپنے ایک انٹرویو میں فنڈز میں کمی سے فاؤنڈیشن کے معاملات چلانے میں مشکلات کا اظہار کرنے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایدھی فاؤنڈیشن کو دس ایمبولیسنز دینے کااعلان کیا۔
واضح رہےکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا تھا کہ فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی آئی ہے،صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے،ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے ، اس کے باوجود ادارے کی خدمات روکیں گے نہ کم ہونے دینگے ، صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ، اب شخصیات کی بجائے اداروں کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی سے لوگ بہت محبت کرتے تھے ۔ آئندہ چند دنوں میں اپنے اکاؤنٹس کو انٹرنیٹ پر بھی جاری کر دیں گے ۔ کسی بھی طریقے سے ادارے کی مدد کی جا سکتی ہے ، ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایدھی فاؤنڈیشن کو 10 ایمبولینسز دینے کا اعلان کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…