ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پانامہ لیکس معاملے کی سماعت۔۔۔ عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو فون

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کے بارے میں مقدمے کی سماعت ہورہی ہے اور اس سماعت کیلئے آنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اوراُنہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فونک رابطے میں دفاع وطن کیلئے درپیش چیلنجرز سے نمٹنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہاکہ قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ۔
واضح رہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ٹیلی فون کرکے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ۔اس موقع پر آصف علی زرداری نینئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…